لاہورہائیکورٹ، پی پی269 میں دفعہ144،جمشید دستی کی رٹ درخواست پابندی ختم ہونے کے بعد نمٹادی گئی

لاہورہائیکورٹ، پی پی269 میں دفعہ144،جمشید دستی کی رٹ درخواست پابندی ختم ہونے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(خصو صی  پورٹر)   لاھور ہائی کورٹ ملتان بینچ کے جج ساجد محمود سیٹھی نے مظفر گڑھ کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 269 میں دفعہ 144کا  نفاذ  کرنے۔(بقیہ نمبر26صفحہ7پر)

جلسے جلوسوں پر پابندی عاید کرنے کے خلاف دائر  رکن قومی اسمبلی جمشید خان دستی کی  رٹ درخواست  کو ڈپٹی کمشنر  مظفر گڑھ کی جانب سے دوبارہ دفعہ 144ختم کرنے پر نمٹا دیا ھے اور پیٹیشنر کو انتخابی جلسے کرنے کی اجازت دیدی ہے۔اور پیٹیشنر کو کہاہے کہ وہ دوبارہ دفعہ 144 کا نفاذ کرنے اور انتخابی سرگرمیوں پر پابندی عاید کرنے پر ان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرسکتے ہیں فاضل عدالت نے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کو ہدایت کی کہ تمام امیدواروں کو آزادانہ طور پر کنویسنگ کرنے۔جلسے کرنے اور جلوس نکالنے کی اجازت دیں  ج۔کسی کے ساتھ امتیازی سلوک نہ کریں۔ ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ   نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ضلع بھر میں عائد دفعہ 144کی پابندی کو اب اٹھا لیا گیا ھے۔اس کیس کی پیروی باصر خان سکھانی نے کی۔