ممتاز آباد، ڈاکو کی فائرنگ سے شہری، مبینہ ساتھی ہلاک، نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ
ملتان(وقائع نگار)ممتازآباد پولیس نے ڈاکو کی فائرنگ سے شہریوں کو قتل کرنے اور ساتھی ڈاکو کو ہلاک کے الزام میں نامعلوم کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔تفصیل کے مطابق عمر دراز نے پولیس کو بتایا کہ میں عبدالمالک،وسیم کے ساتھ دوکان کے آخری کیبن میں بیٹھے ہوئے تھے کہ اچانک دومسلح ڈاکو دوکان میں داخل ہوئے اور ا(بقیہ نمبر30صفحہ7پر)
سلحہ کے زور پر کاونٹر سے نقدی80ہزار نکال لی اسی دوران دوکان مالک حافظ اقبال اور اس کا دوست محمد نعیم کی جانب سے مزاحمت کرنے پر مسلح ڈاکو نے فائرنگ شروع کردی جس کی زد میں آکر حافظ اقبال،محمد نعیم شدیدزخمی ہوگئے جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جبکہ موقع پر لوگوں کا ہجوم جمع ہونے پر ڈاکو فرار ہوتے وقت فائر کیا جو اپنے ہی ساتھی کے پیٹ لگا اور زمین پر گرگیا دوسرا فرار ہوگیا ساتھی بھی موقع پر ہی ہلاک ہوگیا،پولیس نے فرار نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔