نرسز ہمارے معاشرے کا قابل قدر سرمایہ حکومت مراعات بڑھائے، ریحان عباس کھوکھر
ملتان(سٹی رپورٹر)ڈائریکٹر حج ریحان عباس کھوکھر نے کہا ہے کہ نرسز ہمارے معاشرے میں بے لوث خدمت سرانجام دینے والی رضا کار ہیں جو دکھی انسانیت اور بیماروں مریضوں کی دیکھ بھال ان کے اپنوں سے بڑھ کر کرتی ہیں پاکستان میں 30 لاکھ قابل نرسو(بقیہ نمبر14صفحہ7پر)
ں کی ضروت ہے جس کو پورا کرنے کے لیے نرسنگ کالجز بھر پور کوشیش کر رہے ہیں اور رمز کالج آف نرسنگ ان چند کالجز میں سے ایک ہے جو بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے نرسز کی تعلیم و تربیت کیلئے کوشاں ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے نرسوں کے عالمی دن کے حوالے سے رائل انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کالج آف نرسنگ ملتان کی جانب سے منعقدہ رنگا رنگ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب میں کیا اس موقع پر تقریب کے میزبان RIMS کالج آف نرسنگ کے پرنسپل پروفیسر زمان مستوئی نے تقریب میں نرسنگ طالب علموں سے انسانیت کی خدمت کا نرسنگ کے پیشہ وری کے روائیتی ثقافتی "چراغ روشنائی" جلا کر حلف لیا ریحان عباس کھوکھر نے مزید کہا کہ حکومت اور مشاعرہ نرسنگ کے شعبے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے تقریب میں شریک ڈین، پرنسپل اور دیگر اساتذا کو طالب علموں کی طرف سے پھول تحائف دئیے گئے اور ساتھ نرسنگ ڈے کا کیک بھی کاٹا گیا ہے اس کے علاوہ پرنسپل پروفیسر زمان مستوئی اور نرسنگ کے طالب علموں نے مختلف ہسپتال میں جا کر چارج نرسوں کو کارڈز بھی دئیے اور ساتھ نرسز کو خراج تحسین کے طور پر تحفے تحائف دیئے تقریب کے آخر میں ڈین پروفیسر ڈاکٹر نثار الرحمان، پروفیسر زمان مستوئی، پروفیسر ڈاکٹر نرمین حسیب، پروفیسر ڈاکٹر علی ذاکر، ڈاکٹر ارسلان حیدر اور پروفیسر اعظم نے طلبہ و طالبات کے ساتھ یادگار تصویر