4لاکھ نئے ٹیکس گزاروں کو لسٹ میں شامل کرنیکا انکشاف
ملتان(نیوز رپورٹر)ریجنل ٹیکس آفس (آر ٹی او) ملتان ریجن رواں مالی سال 24،2023 کے دس ماہ کے دوران 4 لاکھ سے زائد نئے ٹیکس گزاروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے میں کامیاب رہا ہے آر ٹی او ذرائع کے مطابق گذشتہ مالی سال آر ٹی او ملتان ریجن میں 7 لاکھ ٹیکس گزار رجسٹرڈ تھے جو رواں مالی سال کے دس ماہ کے دوران یہ تعداد 7 لاکھ سے بڑھ کر 10 لاکھ ٹیکس گزاروں تک پہنچ گئی ہے جو کہ خوش آئند ہے علاوہ ازیں آر ٹی او ملتان کی جانب سے ماہ اپریل 2024 میں ٹیکسز کی مد میں گذشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 40 فیصد زائد ٹیکس وصولیاں کی ہیں ذرائع نے بتایا کہ گذشتہ مالی سال 2023 کے ماہ اپریل میں 4 ارب 20 کروڑ روپے (بقیہ نمبر1صفحہ7پر)
کی ٹیکس وصولیاں کی گئی تھیں جبکہ رواں مالی سال 2024 کے ماہ اپریل میں 6 ارب 10 کروڑ روپے کی ٹیکس وصولیاں کی گئی ہیں جو گذشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 40 فیصد زائد ہیں،