ضلعی انتظامیہ، ایم ڈی اے ٹیم کا تجاوزات کیخلاف آپریشن

ضلعی انتظامیہ، ایم ڈی اے ٹیم کا تجاوزات کیخلاف آپریشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (نیوز رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے گزشتہ روز اانفراسٹرکچر کی بحالی کیلئے گرینڈ تجاوزات آپریشن کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی سیمل مشتاق کی سربراہی میں سورج کنڈ روڈ سمیت مرکزی مقامات پر تعمیرات مسمار کردی گئیں جبکہ ممتاز آباد اور سورج کنڈ روڈ پر قائم غیر قانونی بازار، ٹینٹ اور کھوکھے بھی ختم کرادیے گئے اس موقع پر میونسپل کارپوریشن،ضلع کونسل اورپولیس کی مشترکہ ٹیموں نے آپریشن میں حصہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی سیمل مشتاق نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر بازاروں اور گنجان آباد علاقوں میں تجاوزات آپریشن کیا جائے(بقیہ نمبر3صفحہ7پر)

 گا جبکہ تاجر برادری اور سٹیک ہولڈرز کو از خود تجاوزات کے خاتمے کرنے کی ڈیڈ لائن دی ہے سیمل مشتاق نے بتایا کہ انفراسٹرکچر کی بحالی اور راستے بحال ہونے تک آپریشن جاری رہے گا۔ ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کی میٹرو پولیٹن کارپوریشن ملتان کے ساتھ تجاوزات کے خلاف مشترکہ کاروائیاں۔ٹیم نے تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے عزیز ہوٹل چوک،ڈبل پھاٹک چوک وہاڑی روڈ،لکڑ ی منڈی چوک چوک شاہ عباس، نیو شاہ شمس اور 14 نمبر چونگی کے اطراف روڈ کی حدود میں قائم تجاوزات کو ختم کرا دیا جبکہ تجاوزات کی زد میں آنے والاسامان قبضہ میں لے لیا گیا۔علاوہ ازیں ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے وفاقی محتسب اعلی کی طرف سے موصول ہونے والی شکایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے نواں شہر چوک  کے اطراف تجاوزات ختم کرا دی۔انفورسمنٹ ٹیم نے شاہ رکن عالم کالونی میں قائم تجاوزات  ختم کرا دیا جبکہ شاہ رکن عالم کالونی میں  روڈ کی حدود میں قائم گندم کے سٹال کا سامان قبضہ میں لے کر جگہ فوری طور پر خالی کرنے کی وارننگ دے دی گئی۔