نشتر، خسرے کا پھیلاؤ، 26مریض زیر علاج، تمام ٹیسٹ لیبارٹری روانہ

نشتر، خسرے کا پھیلاؤ، 26مریض زیر علاج، تمام ٹیسٹ لیبارٹری روانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(وقائع نگار)نشتر ہسپتال ملتان میں خسرہ کے مرض کے شبہ میں کل 26 مریض زیر علاج ہیں جن کا علاج نشتر ہسپتال میں جاری ہے اور تمام مریضوں کے ٹیسٹ تجزیہ(بقیہ نمبر8صفحہ7پر)

 کے لئے لیبارٹری بھجوا دیئے گئے ہیں لیبارٹری رپورٹ موصول ہونے کے بعد تصدیق ہو سکے گی کہ کتنے مریضوں میں خسرہ کا مرض ہے اور کتنوں میں نہیں ہے یہاں یہ بات بھی واضح رہے کہ نشتر ہسپتال میں خسرہ کے مریضوں کے علاج کے لئے بیڈز کی تعداد بھی 24 سے بڑھا کر 30 کر دی گئی ہے خسرہ کے بڑھتے ہوئے کیسسز کی وجہ سے نشتر ہسپتال ملتان میں بیڈز کی تعداد کو مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔