وفاقی، صوبائی وزراء، بیورو کریٹس کی مراعات فوری کم کی جائیں چوہدری طارق کریم کی بات چیت

وفاقی، صوبائی وزراء، بیورو کریٹس کی مراعات فوری کم کی جائیں چوہدری طارق کریم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ملتان (نیوز رپورٹر)چیمبر آف سمال ٹریڈرز جنوبی پنجاب کے صدر چوہدری طارق کریم جنرل سیکرٹری شیخ عامر سلیم،سینیئر نائب صدر چوہدری عاطف غفار نائب صدور رانا فہد علی شیر،ملک جاوید اختر،ممبرز سپریم کونسل سردار علا الدین خان مزاری،سید امیر حسن،سیکرٹری نشرواشاعت طارق اسمعیل،ڈپٹی جنرل سیکرٹری(بقیہ نمبر7صفحہ7پر)

 ملک عبدالحمید،مہر عمران تھند،صغیر رامے،عابد رشید بھٹی نے کاہ ہے کہ پاکستان مراعات حاصل کرنے والے افراد کی شاہ خرچیاں برداشت نہیں کر سکتا ملک سے مراعات یافتہ طبقے کی مفت بجلی،مفت پٹرول واپس لیا جائے اور اس سے بچنے والی رقم غریب عوام کی فلاح و بہبود کے لیے استعمال ہو سکے،مہنگی بجلی،مہنگا پٹرول نے عوام نے غریب آ دمی سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی حکومت بجلی اور پٹرول کی قیمتوں کو کم کر کے غریب عوام کو ریلیف دے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ سابق صدور،سابق وزرا اعظم،سابق وزرا اعلی،سابق بیورکریٹس،سابق ججز کو دی جانے والی مراعات مفت بجلی،مفت پٹرول اور تمام سیکورٹی فوری طور پر ختم کی جائے ہمارا ملک اور معاشی حالات اس بات کی اجازت نہیں دیتے کہ دوران ڈیوٹی مفت مراعات حاصل کرنے والے طبقے کو ملازمت کے بعد بھی مفت مراعات دی جائے جس کا سارابوجھ غریب عوام پر پڑے حکومت کو چاہیے کہ وہ وفاقی و صوبائی وزرا کی مراعات ختم کریں  اور یہ سب لوگ اپنی جیب سے پٹرول اور بجلی کا بل اد ا کریں ملک کی موجودہ صورت حال کو دیکھتے ہوئے تمام بیورو کریٹ کو لگژری گاڑیاں دینی بند کریں تاکہ ان میں استعمال ہونے والا پٹرول کی بچت ہو۔