سرگودھا کے فاضل ٹاؤن میں دھماکہ،2 افراد جاں بحق، 2 زخمی

سرگودھا (ویب ڈیسک) فاضل ٹاؤن کے علاقے میں ہونے والے دھماکے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فوری طور پر دھماکے کی نوعیت کا پتا نہیں چل سکا ہے تاہم واقعے میں دو افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے ہیں۔پولیس کے مطابق واقعے میں جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا گیا جس کے بعد تحقیقات شروع کردی گئیں۔