مقدمات سے تھک گئے ہیں، بہتر ہے اب سزائیں دیں،شیخ رشید

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مقدمات کا سامنا کرکے تھک گئے ہیں، بہتر ہے اب سزائیں دیں اور جان چھوڑیں۔
انسداد دہشتگردی عدالت میں شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں،ہمارے خلاف کوئی گواہی نہیں، میں نے اسلام آباد کی تین عدالتوں میں پیش ہونا ہے،ان کاکہناتھا کہ حکومت کا انجن دھواں دے رہا ہے، 30جون سے سیاست میں بڑی تبدیلی آئے گی،سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہاکہ 9مئی واقعات پر سب کہہ رہے ہیں کہ جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے،اس ملک میں انصاف کا مذاق بنایا جارہا ہے، انصاف کا پوسٹ مارٹم کیا جارہا ہے،ان کاکہناتھا کہ میرا تعلق بانی پی ٹی آئی سے ہے میں پی ٹی آئی میں شامل نہیں ہوں،مہنگائی کیخلاف لوگ ایسے ہی نکلیں گے جیسے کشمیر اور راولا کوٹ میں نکلے۔