بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو کے ملکی و غیرملکی اثاثےڈکلیئر ہیں،ترجمان کا پراپرٹی لیکس پر ردعمل

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے ترجمان نے پراپرٹی لیکس پر کہا ہے کہ بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو کے ملکی و غیرملکی اثاثےڈکلیئر ہیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترجمان کا مزید کہناتھا کہ بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو نے جلا وطنی میں پرورش پائی،موجودہ خبر میں کچھ نیا نہیں نہ غیرقانونی ہے، بدنیتی پر مبنی کسی بھی کارروائی کو متعلقہ فورمز پر چیلنج کیا جائے گا،ترجمان بلاول بھٹو نے کہاکہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد دبئی میں املاک ان کی اولاد کو وراثت میں ملی،بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو کی دبئی میں املاک کی تفصیلات پہلے سے ہی پبلک ہیں۔