مسلم لیگ ( ن) اور سنی اتحاد کونسل کے اراکینِ اسمبلی میں جھگڑا، گرینڈ جرگہ نے صلح کرا دی

سورس: File Photo
پشاور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن )اور سنی اتحاد کونسل کے اراکینِ اسمبلی میں جھگڑے پر پشاور میں گرینڈ جرگہ ہوا ہے۔جرگہ نے ایم پی اے طارق اعوان اور ایم این اے آصف خان میں صلح کرا دی۔
روزنامہ" جنگ "کے مطابق سپیکر کے پی اسمبلی سلیم بابر سواتی، اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللّٰہ اور دیگر نے جرگہ میں شرکت کی۔ترقیاتی کاموں کے معاملے پر دونوں اراکینِ اسمبلی میں جھگڑا ہوا تھا ۔آصف خان نے ملک طارق اعوان پر دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرایا تھا۔
جرگہ ممبران کے مطابق دونوں پارلیمنٹیرینز کے درمیان تلخیاں اور غلط فہمیاں ختم ہو گئیں۔
واضح رہے کہ طارق خان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کے رکنِ قومی اسمبلی ہیں جبکہ طارق اعوان مسلم لیگ (ن) کے رکنِ خیبر پختون خوا اسمبلی ہیں۔