شادی پر ڈانس کرتی ایک اور پاکستانی خاتون کی ویڈیو نے دھوم مچا دی

شادی پر ڈانس کرتی ایک اور پاکستانی خاتون کی ویڈیو نے دھوم مچا دی
شادی پر ڈانس کرتی ایک اور پاکستانی خاتون کی ویڈیو نے دھوم مچا دی
سورس: Screengrab

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) سمارٹ فونز اور سوشل میڈیا تک بچے بچے کو دسترس حاصل ہو گئی ہے جس کے نتیجے میں اب نجی تقریبات سے بھی ویڈیوز کا وائرل ہونا عام روایت بن گیا ہے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق کچھ گھرانوں میں یہ روایت عام ہے کہ شادی کی خوشی کو دوبالا کرنے اور اسے یادگار بنانے کے لیے دولہا اور دلہن کی سہیلیوں اور کزنز کی جانب سے رقص کیا جاتا ہے۔ان رقص کی ویڈیوز اکثر اوقات وائرل ہو جاتی ہیں جس کی بدولت تاحال متعدد لڑکیاں راتوں رات سوشل میڈیا پر شہرت کما چکی ہیں۔

اب حال ہی میں ایک اور خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا وائرل ہے جس میں خاتون کو بھارتی کوک سٹوڈیو کے گانے پر بھرپور ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس ویڈیو کے وائرل ہونے کی وجہ خاتون کے ڈانس سٹیپ ہیں جنہیں وہ بخوبی انجام دے رہی ہیں۔اس ویڈیو کے کمنٹ باکس میں انٹرنیٹ صارفین اپنی اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -