دبئی پراپرٹی لیکس؛ اویس مظفر ٹپی اور ان کی اہلیہ کے نام پر بھی 2جائیدادوں کا انکشاف

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)دبئی پراپرٹی لیکس میں پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیر اویس مظفر ٹپی اور ان کی اہلیہ کے نام پر بھی 2جائیدادوں کا انکشاف ہوا ہے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اویس مظفر ٹپی اور ان کی اہلیہ نےدو بیڈروم کا اپارٹمنٹ 2015میں خریدا،اویس مظفر ٹی اور ان کی شریک حیات کے پاس ایک ولا کی بھی مشترکہ ملکیت ہے،اویس مظفر ٹپی نے 2015میں ولا خریدا تھا اور رواں سال 5.58ملین ڈالر میں فروخت کردیا۔