سیاسی تلخیوں میں نہیں جاؤں گا، فیصل کریم کنڈی

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہاہے کہ سیاسی تلخی میں نہیں جانا چاہوں گا،تمام وزرائے اعلیٰ آئین کے مطابق چیزیں چلاتے ہیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق فیصل کریم کنڈی نے کہاہے کہ ہم بہتری کی طرف جائیں گے،ہم صوبے اور مرکز کے درمیان تلخیاں پیدا نہیں کریں گے،ہم سب کو ملکر صوبے کا مقدمہ لڑنے کی ضرورت ہے،ان کا کہناتھا کہ خیبرپختونخوا کے حقوق کا مقدمہ ایک نمائندہ بن کر لڑوں گا، کل صدر زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات متوقع ہے،گورنر خیبرپختونخوا نے کہاکہ حکومت کو چاہئے زمینداروں کو سہولیات فراہم کرے،خیبرپختونخوا میں ہزاروں ایکڑ زمین اب بھی بنجر پڑی ہے۔