فلم "بجرنگی بھائی جان" کی منی میٹرک میں پاس ہوگئی

فلم "بجرنگی بھائی جان" کی منی میٹرک میں پاس ہوگئی
فلم
سورس: Instagram/harshaalimalhotra_03

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (آئی این پی) بالی ووڈ سپر سٹار  سلمان خان کے ساتھ 2015 میں فلم" بجرنگی بھائی جان " میں کام کرنے والی اداکارہ "منی " نے میٹرک کے امتحان کے نتائج کی تفصیلات بتادیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ ہرشالی ملہوترا نے 2015 کی فلم' بجرنگی بھائی جان" میں منی کا کردار نبھایا تھا۔ اداکارہ پر سوشل میڈیا پر تنقید کی جارہی تھی کہ دسویں جماعت میں فیل ہوگئی ہیں جس کے بعد وہ اپنا نتیجہ سامنے لے آئیں۔ اداکارہ نے دسویں جماعت میں 83 فیصد نمبرز حاصل کیے ہیں۔ انہوں نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں تنقید کرنے والے صارفین کے جملے بھی دکھائے۔

مزید :

تفریح -