قومی اسمبلی کا اجلاس،(ن )لیگی رکن حنیف عباسی اپنے ہی وزرا ءکے خلاف پھٹ پڑے

اسلام آباد (آئی این پی )قومی اسمبلی کےاجلاس میں (ن )لیگی رکن حنیف عباسی اپنے ہی وزرا ء کے خلاف پھٹ پڑے ۔
آج قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو کوئی بھی وزیر اجلاس میں موجود نہیں تھا ،لیگی رکن اسمبلی حنیف عباسی وزرا ء کی عدم موجودگی پر پھٹ پڑے ۔ کہ ہم کہتے ہیں پارلیمنٹ سپریم ہے کہاں سپریم ہے بتائیں۔اجلاس شروع ہوگیا اور کوئی بھی وزیر ایوان میں موجود نہیں ۔
ڈپٹی سپیکر نے جواب دیا کہ حنیف عباسی صاحب اطلاع آئی ہے کہ آئی ایم ایف کی ٹیم آئی ہے سارے وزراء وہاں مصروف ہیں۔
حنیف عباسی نے کہا کہ سپیکر صاحب آپ کی بات مان لیتا ہوں آج کا دن چھوڑ دیں اس سے قبل اجلاسوں میں وزراء کی حاضری بتادیں ۔