26سال قبل لاپتہ ہونیوالا شخص گھر سے چند سو میٹرکی دوری سے بازیاب، اتنا عرصہ کس حال میں گزارا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

26سال قبل لاپتہ ہونیوالا شخص گھر سے چند سو میٹرکی دوری سے بازیاب، اتنا عرصہ کس ...
26سال قبل لاپتہ ہونیوالا شخص گھر سے چند سو میٹرکی دوری سے بازیاب، اتنا عرصہ کس حال میں گزارا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

الجزائر سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک) افریقی ملک الجزائر میں 26سال قبل لاپتہ ہونے والا ایک شخص حیران کن طور پر اپنے گھر سے چندسو میٹر کے فاصلے سے بازیاب کرا لیا گیا۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق عمر بی نامی اس شخص کی عمر 19سال تھی جب 1998ء میں الجزائر میں ہونے والی خانہ جنگی کے دوران وہ اچانک لاپتہ ہو گیا۔
جب سالہا سال تک عمر کا کوئی سراغ نہ مل سکا تو گھر والوں نے سمجھ لیا کہ خانہ جنگی کے دوران وہ کہیں مارا جا چکا ہے۔ تاہم عمر اس تمام عرصے کے دوران اپنے گھر سے 200میٹر کے فاصلے پر واقع ایک گھر میں قید رہا۔ گزشتہ دنوں عمر کو قید رکھنے والے61سالہ آدمی کا اپنے بھائی کے ساتھ وراثت کی تقسیم پر جھگڑا ہوا، جس پر اس کے بھائی نے عمر کی قید کا راز سوشل میڈیا پر افشا کر دیا اور یوں اتنے عرصے بعد عمر کی بازیابی عمل میں ا?ئی۔
اس تمام عرصے میں ملزم نے کس طرح عمر کو قید رکھا اور عمر نے کیوں کسی کو مدد کے لیے نہ پکارا، اس حوالے سے حتمی طور پر کوئی معلومات سامنے نہیں آئیں تاہم الجزائر کے مقامی میڈیا کے مطابق عمر نے اس حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے اغواء کار نے اس پر جادو کر رکھا تھا، جس کے اثر کی وجہ سے وہ کبھی بھی مدد کے لیے لوگوں کو نہیں پکار سکا۔ 
الجزائر کی وزارت داخلہ کے مطابق عمر کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ دوسری طرف فرار ہونے کی کوشش کے دوران ملزم کو گرفتار کر لیا گیا اور اس سے تفتیش کی جا رہی ہے۔