325پاؤنڈ کی خریدی گئی الماری شہری نے گھر جا کر کھولی تو ایسا منظر کہ حیرت کے مارے منہ کھلے کا کھلا رہ گیا

325پاؤنڈ کی خریدی گئی الماری شہری نے گھر جا کر کھولی تو ایسا منظر کہ حیرت کے ...
325پاؤنڈ کی خریدی گئی الماری شہری نے گھر جا کر کھولی تو ایسا منظر کہ حیرت کے مارے منہ کھلے کا کھلا رہ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک آدمی نے 325پاؤنڈ میں نیلامی سے ایک الماری خریدی اور گھر جا کر کھولی تو اس میں سے ایسا خزانہ نکل آیا کہ آدمی کا منہ حیرت سے کھلے کا کھلا رہ گیا۔" ڈیلی سٹار" کے مطابق 37سالہ ویڈ وینچر نامی اس شخص نے گھر لیجا کر الماری کو کھولا تو اس میں سے مہنگے بڑانڈز کے سینکڑوں جوتے، کوٹ اور دیگر اشیاء موجود تھیں۔
الماری میں گوچی سمیت دیگر بڑے برانڈز کے 400سے زائد جوتوں کے جوڑے ، قیمتی برانڈڈ کوٹ، لیڈیز بیگ اور دیگر آئٹمز نکلیں جن کی مجموعی مالیت 56ہزار پاؤنڈ (تقریباً 1کروڑ 96لاکھ روپے) تھی۔ ویڈ وینچر کی طرف سے اس قیمتی دریافت کے متعلق سوشل میڈیا پر بتایا گیا ہے اور الماری سے نکلنے والی اشیاء کی تصاویر پوسٹ کی گئی ہیں۔
ویڈ وینچر اپنی پوسٹ میں لکھتا ہے کہ ’’آپ استعمال شدہ الماری خریدیں تو عام طور پر وہ خالی ہوتی ہے یا اس میں سے کاٹھ کباڑ برآمد ہوتا ہے لیکن دیکھیں میری خریدی گئی الماری سے کیا نکلا۔‘‘

مزید :

ڈیلی بائیٹس -