ٹیک آف کے وقت نشے میں دھت مسافروں کا ٹوائلٹ کے باہر ہجوم، دھکم پیل، پائلٹ طیارہ رن وے پر روکنے پر مجبور ہوگیا

ٹیک آف کے وقت نشے میں دھت مسافروں کا ٹوائلٹ کے باہر ہجوم، دھکم پیل، پائلٹ ...
ٹیک آف کے وقت نشے میں دھت مسافروں کا ٹوائلٹ کے باہر ہجوم، دھکم پیل، پائلٹ طیارہ رن وے پر روکنے پر مجبور ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں شراب کے نشے میں دھت مسافروں کے ایک گروہ نے طیارے کے ٹیک آف کے وقت ایسی خوفناک حرکت کر دی کہ پائلٹ ہوائی جہاز کو ٹیک آف کرنے کی بجائے رن وے پر روکنے پر مجبور ہو گیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق فضائی کمپنی ایزی جیٹ کی یہ پرواز برطانیہ کے برسٹل ایئرپورٹ سے سپین کے شہر مالاگا کے لیے روانہ ہو رہی تھی۔
پرواز میں سوار 30سے زائد مسافروں کا ایک گروپ کے تمام لوگ شراب کے نشے میں دھت تھے، جنہوں نے ٹیک آف کے دوران ہی سیٹ بیلٹ کھول دیئے اور اٹھ کر ٹوائلٹ کے باہر جمع ہو گئے اور پہلے اندر جانے کے لیے دھکم پیل شروع کر دی۔طیارے میں یہ ہڑبونگ مچی دیکھ کر پائلٹ کے اوسان خطا ہو گئے اور اس نے طیارے کو روک دیا۔ 
رپورٹ کے مطابق پائلٹ طیارے کو ٹرمینل پر واپس لے آیااور پولیس بلا لی۔ پولیس آفیسرزہوائی جہاز میں آئے اور ہلڑ بازی کرنے والے تمام مسافروں کو اتار کر اپنے ساتھ لے گئے۔اس واقعے کے متعلق طیارے میں سوار کئی مسافروں کی طرف سے سوشل میڈیا پر بتایا گیا ہے۔ ایزی جیٹ کی طرف سے بھی اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ’’فضائی کمپنی اپنی پروازوں میں ایسے خطرناک روئیے کو ہرگز برداشت نہیں کرتی کیونکہ ہمارے لیے اپنے مسافروں کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔‘‘

مزید :

برطانیہ -