الیکشن کمیشن نے عام انتخابات سے متعلق رپورٹ جاری کردی

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات سے متعلق رپورٹ جاری کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن نے عام انتخابات سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عام انتخابات میں ملک بھر سے 17ہزار816 امیدواروں نے حصہ لیا،قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں  میں 859 انتخابی حلقے بنائے گئے ،تین پرنٹنگ پریس سے بیلٹ پیپرز چھپوائے گئے،قومی اسمبلی کے ہر ریٹرننگ افسران کو 4لیپ ٹاپ جبکہ صوبائی اسمبلی کے ریٹرننگ افسران کو تین  لیپ ٹاپ فراہم کیے گئے،

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ عام انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر 1899 سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کو نوٹسز جاری کیے گئے،عام انتخابات میں قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی میں دو دوٹرانس جینڈر زنے حصہ لیا،7 لاکھ بیلٹ باکس استعمال کیے گئے  جبکہ 1.5 لاکھ بیلٹ باکس ریزرو رکھے گئے،عام انتخابات کے دوران 10 لاکھ 90 ہزار پولنگ سٹاف کو انتخابی عمل کے لیے تربیت  دی  گئی،ملک بھر میں 90 ہزار 675 پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے،مردوں کے لیے 25 ہزار 211 ، خواتین کے لیے 23 ہزار 844 جبکہ مشترکہ 41 ہزار 58 پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے،عام انتخابات میں پولنگ کے لیے 2 لاکھ 76 ہزار 398 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے۔