رنبیر کپور کی پرانی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

کیپشن: بشکریہ انسٹاگرام
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کی زمانہ طالبِ علمی کے دوران بنائی گئی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔اداکار کے سکول کے دنوں کی تصاویر حال ہی میں منظر عام پر آئی ہے جس میں اُن کے ساتھ اُن کے ایک اور ساتھی کو دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ تصویر رنبیر کپور کے ایک فین پیج کے ذریعے شیئر کی گئی ہے جس کے کیپشن میں سوال پوچھا گیا ہے کہ چاکلیٹی ہیرو کے مداح بتائیں کہ اس تصویر میں اُن کے ساتھ دوسرا فنکار کون ہے؟