مولانا فضل الرحمان نےحکومت سے دوبارہ الیکشن کرانے کا مطالبہ کر دیا

مولانا فضل الرحمان نےحکومت سے دوبارہ الیکشن کرانے کا مطالبہ کر دیا
مولانا فضل الرحمان نےحکومت سے دوبارہ الیکشن کرانے کا مطالبہ کر دیا
کیپشن: سکرین گریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن)جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت سے مستعفی ہونے اور دوبارہ الیکشن کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں حکومت ڈیلیور نہیں کرسکتی، پی ٹی آئی کے ساتھ ذاتی دشمنی نہیں، اپنے پرائے کی سیاست نہیں کرتے۔

ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے 2018 میں جس طرح دھاندلی کے خلاف مؤقف اپنایا تھا، اسی طرح ہم آج بھی کسی مصلحت کا شکار نہیں ہوئے حالانکہ ہمیں دعوت بھی دی گئی اور بار بار ہمارے پاس تشریف بھی لائے تو ہم نے کہا کہ اسی مینڈیٹ کے ہوتے ہوئے ہم نے پچھلی دفعہ دھاندلی کہا تو آج کیسے قبول کر سکتے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ 2018 میں بھی تحریک انصاف کے ساتھ کوئی ذاتی دشمنی نہیں تھی، اگر ہم اپنے پرائے والی سیاست کرتے تو آج مسلم لیگ کے ساتھ حکومت میں شریک ہوجاتے، ہمارے تعلقات بھی اچھے ہیں اور ایک لمبی جدوجہد بھی ہم نے ساتھ میں کی ہے۔

مزید :

قومی -