لاہور میں لیڈی ڈاکٹر نے انسانیت کی مثال قائم کرتے ہوئے سڑک پر گرے لڑکے کی جان بچالی

لاہور میں لیڈی ڈاکٹر نے انسانیت کی مثال قائم کرتے ہوئے سڑک پر گرے لڑکے کی جان ...
لاہور میں لیڈی ڈاکٹر نے انسانیت کی مثال قائم کرتے ہوئے سڑک پر گرے لڑکے کی جان بچالی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی دارالحکومت میں ڈاکٹرنے سڑک پر گرے شخص کی جان بچاتے ہوئے انسانیت کی مثال قائم کردی۔ 

24 نیوز کے مطابق چلڈرن ہسپتال لاہور کی ڈاکٹر سمیہ نےہسپتال جاتے ہوئے سڑک پرپڑے مریض کو طبی امداد دی، علیل شخص کو اپنی گاڑی سے اتر کر چیک کیا اور ہسپتال منتقل کرا دیا، ڈاکٹرسمعیہ نے مریض کے سی پی آر کا بھی فوری اہتمام کیا۔ڈاکٹر سمیہ کا کہنا ہے کہ میں ہسپتال آ رہی تھی کہ راستے میں ایک شخص گراہوا تھااور لوگ شورمچارہےتھے، اس وقت میں گاڑی سے بھاگئی ہوئی آئی تو اس شخص کو تشویش ناک حالت میں پایا، مریض کی ناساز حالت دیکھ کر فوری سی پی آر کیا، اللہ کا جتنا شکر ادا کروں اتنا ہی کم ہے کہ ایک قیمتی زندگی بچ گئی۔ دوسری جانب چلڈرن ہسپتال کی انتظامیہ اور ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے یہ عظیم کارنامہ سرانجام دینے اور انسانی جان بچانے پر صدر پاکستان اور وزیراعلیٰ پنجاب سے ڈاکٹر سمیہ کو سول اعزاز سے نواز نے کا مطالبہ کر دیا۔