سب سے پہلے کس ادارے کی نجکاری ہوگی؟وفاقی وزیرعبدالعلیم خان نے بتادیا

سب سے پہلے کس ادارے کی نجکاری ہوگی؟وفاقی وزیرعبدالعلیم خان نے بتادیا
سب سے پہلے کس ادارے کی نجکاری ہوگی؟وفاقی وزیرعبدالعلیم خان نے بتادیا
کیپشن: فائل فوٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر نجکاری و سرمایہ کاری عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ حکومت پی آئی اے  سمیت24 سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ کرچکی ہے۔ موجودہ حکومت ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ اور کاروباری طبقے کے لیے آسانیاں پیدا کر رہی ہے۔

راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام 16ویں آل پاکستان چیمبر ز صدور کانفرنس سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے کاروباری رحجانات کے مطابق ہمیں بھی تبدیلیاں لانا ہوں گی،بزنس کرنا حکومت کا کام نہیں بلکہ کاروباری طبقے کو ہر طرح کی سہولیات کی فراہمی اور سرمایہ کاری کے لیے مناسب ماحول پیدا کرنا حکومت کی اصل ذمہ داری ہے،بزنس اور تجارت کو فروغ ملے گا تو نہ صرف ملک میں خوشحالی آئے گی بلکہ زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا اور اْس کا فائدہ عام آدمی تک پہنچے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت 24سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ کر چکی ہے جس میں پی آئی اے سر فہرست ہے اور پی آئی اے کی نجکاری کو براہ راست ٹی وی پر دکھایا جائے گا۔ انہوں نے اس امر کا یقین دلایا کہ پی آئی اے سمیت تمام منصوبوں کی نجکاری میں شفافیت کو ہر قیمت پر یقین بنایا جائے گا جس کے لیے میڈیا سے بھی مدد حاصل کریں گے۔

عبدالعلیم خان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں بہتر ماحول فراہم کر دیا جائے تو سرمایہ کار فوری طور پر دلچسپی لیں گے،اب تک پی آئی اے کی نجکاری کے لیے کئی اہم کاروباری گروپس رابطہ کر چکے ہیں۔

وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ کاروبار کرنا یا چلانا حکومت کا کام نہیں، حکومت کا کام کاروباری طبقے کو سہولیات فراہم کرنا ہے، کاروبار ہوگا تو ملک میں خوشحالی آئے گی اور اس سے عام آدمی کو بھی فائدہ ہوگا۔ 

مزید :

قومی -