پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ پہنچ گئی
لیڈز ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم آئرلینڈ سے انگلینڈ پہنچ گئی، پاکستان ٹیم ڈبلن سے مانچسٹر پھر لیڈز پہنچی۔
پاکستانی ٹیم ورلڈکپ سے قبل انگلینڈ میں 4 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی جو 22، 25، 28 اور 30 مئی کو ہوں گے۔
ٹیم انگلینڈ میں سیریز کے بعد ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کےلیے امریکہ روانہ ہوگی۔