عالمی منڈی مےں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان

عالمی منڈی مےں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان

نیویارک (آئی اےن پی) عالمی منڈی مےں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا ۔جمعرات کونیویارک مرکنٹائل ایکسچینج میں کنٹریکٹ کے تحت لائٹ سویٹ خام تیل کے دسمبرکیلئے سودے 84 سینٹ اضافے کے بعد93.88ڈالر فی بیرل اور برینٹ نارتھ سی آئل کے دسمبر کیلئے سودے ایک ڈالر 31 سینٹ اضافے کے ساتھ 107.12 ڈالر فی بیرل میں طے ہوئے۔

مزید : کامرس