لاہور میں موبائل سروس بحال نہ ہوسکی ، جمعہ کی شام تک بند رکھنے کافیصلہ

لاہور میں موبائل سروس بحال نہ ہوسکی ، جمعہ کی شام تک بند رکھنے کافیصلہ
لاہور میں موبائل سروس بحال نہ ہوسکی ، جمعہ کی شام تک بند رکھنے کافیصلہ

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی دارلحکومت میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر موبائل سروس بحال نہ کرنے کا فیصلہ کرلیاگیاہے ۔ نو محرم الحرام کے سلسلے میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر جمعرات کی صبح نو بجے لاہورمیں موبائل سروس معطل کردی گئی تھی جو رات کو بحال ہوناتھی لیکن دہشتگردی کے خدشے کے پیش نظر موبائل سروس بحال نہیں کی گئی جو اب جمعہ کی رات یعنی 10محرم کی شام کو بحال کی جائے گی تاہم صوبائی وزیرقانون نے قبل ازیں کہاتھاکہ جمعہ کی صبح چھ بجے سے دس بجے تک موبائل سروس جزوی طورپر بحال کردی جائے گی ۔

مزید : لاہور


loading...