امریکی وزیر خرجہ نے ایران پر نئی پابندییوں کی محذ لفت کر دی

امریکی وزیر خرجہ نے ایران پر نئی پابندییوں کی محذ لفت کر دی

                                                                                              واشنگٹن(این این آئی) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کانگریس کو خبردار کیا ہے کہ ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائدکی گئیں توتہران کے ساتھ جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کے حوالے سے جاری بین الاقوامی سطح کے مذکرات کا عمل متاثر ہو سکتا ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہو ئے امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہاکہ انکی حکومت ایران پر کوئی بھی نئی پابندی عائد نہیں کرنا چاہتی۔ انہوں نے کہا کہ وہ کانگریس سے سفارتکاری کے عمل کو آگے بڑھانے کی کوشش میں مدد کا مطالبہ کر رہے ہیں۔جان کیری نے امید ظاہر کی کہ کانگریس ایران کی سنجیدگی جانچنے میں مدد کرے گی۔اوباما انتظامیہ ایران پر نئی پابندیاں عائد کرنے کے فیصلے کو وقتی طور پر روکنا چاہتی ہے۔اس حوالے سے وزیر خارجہ جان کیری کے ساتھ نائب صدر جو بائیڈن نے بھی امریکی سینٹرز سے ملاقات کی ۔

مزید : عالمی منظر