پنسلوانیا میں سکول کے قریب فائرنگ، 3 افراد زخمی ہوگئے

پنسلوانیا میں سکول کے قریب فائرنگ، 3 افراد زخمی ہوگئے

پنسلونیا(اے پی پی) امریکی ریاست پنسلوانیا میں سکول کے قریب فائرنگ کے نتیجہ میں 3 افراد زخمی ہوگئے ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی ریاست پنسلونیا کے شہر پیٹسبرگ میں واقع سکول کے قریب نامعلوم مسلح شخص نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں 3 افراد زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق زخمی افراد کو قریبی ہسپتال منتقل کراتے ہوئے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

مزید : عالمی منظر