سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین وطن کے خلا ف جاری کریک ڈاﺅن سے متاثرہ نوجوانوں نے طنزیہ گیت تیار کر کے یو ٹیوب پر اپ لوڈ کر دیا

سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین وطن کے خلا ف جاری کریک ڈاﺅن سے متاثرہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ریاض(آن لائن) سعودی عرب میں غیر قانونی طور پر قیام کرنے اور بغیر قانونی تقاضے پورے کیے روزگار اختیار کرنے والوں کو دی گئی سات ماہ کی مہلت کے خاتمے کے بعد جاری کریک ڈاون سے متاثرہ نوجوانوں نے طنزیہ گیت تیار کر کے یو ٹیوب پر اپ لوڈ کر دیا۔ غیر ملکی خبر رسا ں ادارے کے مطا بق ملازمت کیلیے سعودی عرب آنے والے یہ نوجوان ان دنوں اپنے ایک کمرے کی مشترکہ رہائش گاہ پر دن بھر دبکے بیٹھے رہتے ہیں، اسی دوران انہوں نے اپنے اوپر بیتنے والی صورت حال اور حال دل اس گیت کی صورت سوشل میڈیا پر شئیر کیا ہے۔یوٹیوب پر غیر معمولی طور پر پاپولر ہونے والے اس طنزیہ گیت کو ابتک 1012065 افراد دیکھ اور سن چکے ہیں، اس ''پانچ کے ٹولے'' کی یہ تخلیق انہیں غیر قانونی طور پر سعودی عرب میں مزید قیام کا جواز فراہم کر سکے یا نہیں انہیں انکے گیت نے مشہور کافی کر دیا ہے۔فیض چودھری، احمد الخالدی، غفار خان ، عمر خالد اور بلال ارشد نام کے یہ غیر ملکی اس گیت کے مشترکہ تخلیق کار ہیں۔
 جس میں وہ اپنے جیسے دیگر غیر ملکیوں کو خبردار کرتے ہوئے گا رہے ہیں ''دوستو جوازات آ رہے ہیں ، جلدی کرو جلدی کرو ، جلدی سوچو کہ چھپ±نا ہے کہاں۔پانچ '' مفروروں '' کا یہ ٹولہ مختلف ملکوں کی نمائندگی کرتا ہے لیکن اپنے'' دی خالی والی شو '' کے نام سے اس مشترکہ گیت کے ذریعے انہوں نے ان تمام غیر قانونی تارکین وطن کے جذبات اور حالات کی عکاسی کی ہے جو ڈی پورٹ ہونے سے بچنے کیلیے چھپتے پھر رہے ہیں۔واضح رہے سعودی عرب کے 28 ملین باشدوں میں 9 ملین آبادی غیر ملکیوں پر مشتمل ہے۔ ان تارکین وطن میں ایک معقول تعداد ایسے غیر ملکیوں کی ہے جو غیر قانونی طور پر موجود ہیں۔ پچھلے ہفتے کے دوران سعودی وزارت داخلہ نے انہی میں سے ہزاروں کو حراست میں لیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -