برطانوی ولی عہد شہزادہ چارلس 65برس ہوگئے

برطانوی ولی عہد شہزادہ چارلس 65برس ہوگئے

لندن (این این آئی) شہزادہ چارلس 14 نومبر 1948 کو پیدا ہوئے۔ فروری 1952 کو اپنے نانا شاہ جارج ششم کی وفات کے بعد جب انہیں ولی عہد بنایا گیا تو وہ سوا تین برس کے تھے۔وہ دنیا کے سب سے لمبے عرصے تک ولی عہد رہنے کا اعزاز رکھتے ہیں۔ انہوں نے1981 میں شہزادی ڈیانا سے شادی کی جو1996 میں طلاق پر ختم ہوئی۔ وہ اپنی سالگرہ بھارتی ریاست کیرالا میں منائیں گے جسے بعد دولت مشترکہ کے ممالک کی کانفرنس میں شرکت کےلئے سری لنکا جائیں گے۔

مزید : عالمی منظر