مقبوضہ کشمیر : مسرت عالم عدالتی حکم پر رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار

مقبوضہ کشمیر : مسرت عالم عدالتی حکم پر رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرینگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میںبھارتی پولیس نے غیر قانونی طورپر نظربند حریت رہنماءاورجموںو کشمیرمسلم لیگ کے نائب چیئرمین مسرت عالم بٹ کوسرینگر سینٹرل جیل سے عدالتی احکامات پر رہائی کے فورابعد دوبارہ گرفتار کر لیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرینگر کی ایک عدالت نے مسرت عالم بٹ کی ضمانت پر رہائی کے احکامات صادر کئے تھے نگین پولیس اسٹیشن سے وابستہ اہلکاروںنے انہیںسرینگرسنٹرل جیل سے رہائی فورابعد دوبارہ گرفتار کرلیا۔اس سے قبل پیر کو بڈگام کی ایک عدالت نے مسرت عالم بٹ کو 10روزہ جوڈیشل ریمانڈ پرسرینگر سینٹرل جیل بھجوادیا تھا ۔واضح رہے کہ بھارتی پولیس نے مسرت عالم بٹ کو2010میں انتفادہ کے دوران بھارت مخالف مظاہروں کی قیادت کرنے پر کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظربند کردیا تھا جس کے بعد سے وہ مسلسل نظربند ہیں ۔

مزید :

عالمی منظر -