دوسرہ ٹی ٹونٹی آج ہو گا قومی ٹیم سے شکست پیچھا چھڑانے کی کوشش کریگی

دوسرہ ٹی ٹونٹی آج ہو گا قومی ٹیم سے شکست پیچھا چھڑانے کی کوشش کریگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                                                                            دبئی (اے پی پی) پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری میچ (آج) جمعہ کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم سیریز کے بچاﺅ جبکہ پروٹیز ٹیم میچ جیت کر سیریز میں کلین سویپ کرنے کی کوشش کرے گی اسلئے دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہو گا۔ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-1 برابری پر ختم ہوئی تھی جبکہ پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز 4-1 سے جنوبی افریقہ کے نام رہی تھی۔ جنوبی افریقن ٹیم نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں بھی پاکستان کو 9 وکٹوں سے ہرا کر ٹی ٹونٹی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔ پاکستانی قائد محمد حفیظ کے مطابق ون ڈے سیریز کے بعد ٹی ٹونٹی میچ میں بھی ہماری بیٹنگ ایک مرتبہ پھر ناکام رہی، بڑا ہدف نہ دینے کی وجہ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ان کا کہنا ہے کہ دوسرا میچ جیت کر سیریز برابر کرنے کیلئے ٹیم پوری قوت کے ساتھ میدان میں اتاریں گے۔ دوسری جانب جنوبی افریقن ٹیم کے کپتان فاف دو پلیسز نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں فتح ٹیم کی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہے، باﺅلرز، فیلڈرز اور بلے بازوں نے اپنی ذمہ داری بخوبی نبھائی جس پر پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے، آخری میچ میں پاکستان کو زیر کر کے دورے کا شاندار اختتام کرنے کی کوشش کریں گے۔