شاہد آفریدی کریز پر محض رسم پوری کرنے آتے ہیں،برطانوی میڈیا

شاہد آفریدی کریز پر محض رسم پوری کرنے آتے ہیں،برطانوی میڈیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن/اسلام آباد (این این آئی)برطانوی نشریاتی ادارے نے پاکستانی ٹی ٹوئنٹی ٹیم پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صہیب مقصود حفیظ کے فیصلے کی بھینٹ چڑھ گئے ¾ پروفیسر‘ صفر پر آو¿ٹ ہونے اور تین اوورز میں چوبیس رنز دینے کی وجہ سے ذہنی طور پر کچھ اور سوچنے کے قابل ہی نہیں رہے ¾شاہد آفریدی کریز پر اب محض رسم پوری کرنے آتے ہیں ¾شعیب اور رزاق کی بیٹنگ دیکھ کر ایسا لگا جیسے تلوں میں تیل نہیں ¾ دونوں اناڑیوں کی طرح آﺅٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے ¾سہیل تنویر کتنے معمولی درجے کے بولر ہیں ¾ثابت کرنے کےلئے کچھ نہیں بچا۔برطانوی نشریاتی ادارے نے اپنی رپورٹ میں کہاکہ اب تو قیادت روشن دماغ پروفیسر کو منتقل ہوگئی تو اس میں یقینانمایاں تبدیلی آنی چاہیے تھی تاہم نتیجہ ڈھاک کے تین پات۔رپورٹ کے مطابق پاکستانی ٹیم کے بنائے گئے۔

 98 رنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اس کا چوتھا سب سے کم سکور ہے ۔ڈیل سٹین، سوٹسوبے اور عمران طاہر کے وار مہلک ثابت ہوئے۔محمد حفیظ نے قیادت ملتے ہی اپنے آو¿ٹ آف فارم ہونے پر خود کو بیٹنگ آرڈر میں نیچے کرلیا اور صہیب مقصود اس فیصلے کی بھینٹ چڑھ گئے جنھیں ان کی اپنی ون ڈاو¿ن پوزیشن کے بجائے احمد شہزاد کے ساتھ اننگز کے آغاز کے لیے کہا گیا۔