وارم اپ میچ ،انگلینڈ الیون نے پہلی اننگز میں 5 وکٹوں پر 302 رنز بنا لئے

وارم اپ میچ ،انگلینڈ الیون نے پہلی اننگز میں 5 وکٹوں پر 302 رنز بنا لئے

سڈنی (اے پی پی) انگلینڈ الیون نے آسٹریلیا انوی ٹیشنل الیون کے خلاف آخری چار روزہ وارم اپ میچ کے دوسرے روز کھیل ختم ہونے تک پہلی اننگز میں 5 وکٹوں پر 302 رنز بنا لئے تھے۔ ایلسٹرکک، جوناتھن ٹراﺅٹ اور کیون پیٹرسن نے شاندار نصف سنچریاں سکور بنائیں۔ جوش لالور اور جیمز موئرہیڈ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ دریں اثناءآسٹریلیا انوی ٹیشنل کی ٹیم پہلی اننگز میں 304 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئی تھی۔ ریان کارٹرز 94 اور پیٹر نیول 83 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ سٹیون فن نے 5 اور سٹورٹ براڈ نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ سڈنی میں جاری چار روزہ میچ کے دوسرے روز آسٹریلیا انوی ٹیشنل الیون کی ٹیم پہلی اننگز میں 302 رنز پر آﺅٹ ہو گئی۔ ریان کارٹرز 94 اور پیٹر نیول نے 83 رنز کی اننگز کھیلیں۔ سٹیون فن نے 5 اور سٹورٹ براڈ نے 4 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ جواب میں انگلش ٹیم نے آسٹریلیا کو بھرپور جواب دیا اور دوسرے روز اپنی پہلی اننگز میں 5 وکٹوں پر 302 رنز بنا لئے۔ ایلسٹرکک 81، جوناتھن ٹراﺅٹ 83 اور کیون پیٹرسن 57 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ جوروٹ 26 اور جونی بیئرسٹو 11 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی