تیمور حسن ایشیا پیسفک گالف کنفیڈریشن کے سیکرٹری جنرل منتخب ہونے والے پہلے پاکستانی بن گئے

تیمور حسن ایشیا پیسفک گالف کنفیڈریشن کے سیکرٹری جنرل منتخب ہونے والے پہلے ...

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان گالف فیڈریشن کے نائب صدر تیمور حسن ایشیا پیسفک گالف کنفیڈریشن کے سیکرٹری جنرل منتخب ہو گئے۔ وہ اس عہدے کیلئے منتخب ہونے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں۔ آسٹریلیا کے ڈیوڈ چہری صدر منتخب ہوئے ہیں۔ ایشیا پیسفک گالف کنفیڈریشن کا اجلاس تھائی لینڈ میں منعقد ہوا جس میں دنیا بھر کے 38 ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔

 تیمور حسن کو باڈی کا سیکرٹری جنرل اور ڈیوڈ چہری کو صدر منتخب کیا گیا۔ تیمور حسن نے اپنے بیان میں کہا کہ ایشیا پیسفک کنفیڈریشن کا سیکرٹری جنرل منتخب ہونا نہ صرف ان کیلئے بلکہ پورے ملک کیلئے اعزاز کی بات ہے، ملک میں انٹرنیشنل گالف کی واپسی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے حصول کیلئے سرتوڑ کوشش کروں گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی