سچن ٹنڈولکر 200 ٹیسٹ کھیلنے والے پہلے کرکٹر بن گئے

سچن ٹنڈولکر 200 ٹیسٹ کھیلنے والے پہلے کرکٹر بن گئے

ممبئی (آئی این پی)لٹل ماسٹرسچن ٹنڈولکر نے کیریئر کے آخری ٹیسٹ میں نیااعزازحاصل کرلیا، وہ 200 ٹیسٹ کھیلنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔ سچن ٹنڈولکر نے جاتے جاتے ایک اوراعزازحاصل کرلیا۔ لٹل ماسٹرنے ٹیسٹ میچز کی ڈبل سنچری مکمل کرلی۔ ممبئی میں ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان میچ ٹنڈولکر کاآخری انٹرنیشنل میچ ہے، اس ہیروکوالوداع کہنے شائقین کی بڑی تعدادنے اسٹیڈیم کارخ کیا ہے، بالی ووڈ اسٹارعامرخان بھی ٹنڈولکر کوخراج تحسین پیش کرنے پہنچ گئے۔ یہ میچ مکمل ہوتے ہی سچن ٹنڈولکر کا24 سالہ کیریئر بھی اختتام کوپہنچ جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی