ٹنڈولکر نہیں ہونگے تو کرکٹ میچ بڑا پھیکا پھیکا لگے گا ¾ بھارتی شائقین

ٹنڈولکر نہیں ہونگے تو کرکٹ میچ بڑا پھیکا پھیکا لگے گا ¾ بھارتی شائقین

ممبئی (این این آئی)شائقین کرکٹ نے بھارتی بلے باز ٹنڈولکر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ ٹنڈولکر نہیں ہونگے تو کرکٹ میچ بڑا پھیکا پھیکا لگے گا ۔ممبئی سے تعلق رکھنے والی سپنا نے کہاکہ سچن ٹنڈولکر کو اتنے سالوں سے دیکھتے آ رہے ہیں۔ اب وہ نہیں ہونگے تو کرکٹ بڑا پھیکا پھیکا سا لگے گاسچن کے ایک اور فین اومکار کانے بتایا کہ سچن کی عمر اب رٹائر ہونے کی ہو چکی ہے انھوں نے کرکٹ کے ذریعے جو دیا ہے اس کے سبب وہ نئی نسلوں کے کے ایک رول ماڈل بن گئے ہیں۔بارہ برس کے ونے نے کہا کہ سچن ہمارے سکول کے تھے۔ ان سے ہمیں ترغیب ملتی ہے۔ ہم سبھی ان ہی کی طرح عظیم کرکٹر بننا چاہتے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی