شہدائے کربلا نے باطل کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیا ہے،غلام عباس

شہدائے کربلا نے باطل کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیا ہے،غلام عباس

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) شہدائے کربلا نے باطل کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیا ہے امریکہ دور حاضر کا طاغوت اکبر ہے حضرت امام حسینؓ اور سید نا فاروق اعظمؓ اسلام کی عظیم شخصیات ہیں عشرہ فاروقؓ و حسینؓ کے تحت تعلیمی اداروں میں خطاب کرتے ہوئے غلام عباس صدیقی ،شاہد نذیر،حافظ عبدالرحمن میو،ذکی الدین، عبدالغفار نے کہا ہے کہ حضرت امام حسینؓ نے شہادت کا درس سیدنا امام الانبیاءحضرت محمد ﷺ ،حضرت عمرفاروقؓ حضرت عثمان غنیؓ اور اپنے بابا سیدنا علی المرتضیٰ کی درس گاہوں سے سیکھا اسلامی سال کا آغاز یکم محرم سیدنا فاروق اعظمؓ کی شہادت اور دس محرم الحرام کو اہل بیت عظام کے 72نفوسوں کی قربانیوں سے ہوتا ہے جو کہ صبروتحمل،جرات و بہادری ،وحدت امت کا درس دیتا ہے اسلامی تحریک طلبہ کے قائدین نے کہا کہ امام حسینؓ کی شہادت جا بر و ظالم حکمرانوں کے سامنے کلمہ حق کہنے کا درس دیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ دور حاضر کا سب سے بڑ ا طاغوت امریکہ ہے جس نے امت مسلمہ کو خاک و خون میں تڑپا کر رکھ دیا ہے اس باطل اور طاغوت کا حمایتی ،پارٹنر بننے کی اسلام ہرگز ہرگز اجازت نہیں دیتا امریکہ مسلمانوں کے قتل عام میں براہ راست ملوث ہے مسلم دنیا امریکی عزائم کا ساتھ ہرگز نہ دے دور حاضر کے یزید امریکی ایجنٹ ہیں جو امریکی عزائم کی تکمیل کے لئے اپنی توانائیاں صرف کر رہے ہیں ان سے بچنا مسلمانوں پر فرض عین ہو گیا اس کے بغیر پاکستان سمیت عالم اسلام غلبہ حاصل نہیں کر سکتا ۔

انہوں نے کہا کہ مسلمان اور مسلم دینا کے حکمران اپنے اند ر حسینی کردار کو زندہ کریں تو مسائل خودبخود حل ہو جائیں گے حضرت امام حسینؓ نے جس نظام باطل جمہوریت کو ختم کرنے کے لئے عظیم قربانی پیش کی آج ہم اسی باطل نظام کو قائم رکھنے اور اسے اسلامی نظام قرار دے کر کتمان حق کر رہے ہیں حسینی وہی ہے جو اپنے اند ر کردار حسینی پیدا کرتے ہوئے حضرت امام حسینؓ کی طرح باطل نظام کو گرانے کے لئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے کا عزم لئے میدان عمل میں اترے گا خلافت ہی اسلام کا نظام ہے اسی کو قائم کرنے کے لئے شہدائے کربلا نے قربانیاں دیں آج اسی فلسفہ کو زندہ کرنے کی اشد ضرورت ہے تا کہ دور حاضر کی یزیدی حکومتیں اپنے انجام پہنچ سکیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4