جمعیت طلبہ عربیہ آج 40واں یوم تاسیس منائے گی

جمعیت طلبہ عربیہ آج 40واں یوم تاسیس منائے گی

لاہور(پ ر )سیکرٹری اطلاعات جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان طاہر محمود کے مطابق جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان آج 10محرم الحرام بمطابق 15 نومبر 2013ءبروز جمعة المبارک کو اپنا 40واں یوم تاسیس پورے جوش اور جذبے سے منائے گی اس سلسلے میں مرکزی تقریب جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان کے مرکزی ہیڈ کوارٹر اچھرہ میںہوگی جس میں منتظم اعلی ٰ جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان مولانا محمود بشیر پرچم کشائی اور تاسیسی تقریب سے خطاب کریں گے اس کے علاوہ آزاد کشمیر سمیت چاروں صوبوں کے صوبائی اور ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں بھی تقریبات اور کنونشنز کا انعقاد کیا جائے گا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4