انسداد ڈینگی مہم کیلئے پنجاب حکومت کا صادق جذبہ اور تجربہ قابل قدر ہے‘عامر نواب

انسداد ڈینگی مہم کیلئے پنجاب حکومت کا صادق جذبہ اور تجربہ قابل قدر ہے‘عامر ...

لاہور(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ممتاز رہنما عامر نواب خان نے کہا ہے کہ ڈینگی مچھر پر کاری ضرب لگانے کے سلسلہ میں پنجاب حکومت کی کمٹمنٹ سے انکارنہیںکیا جاسکتا۔ اس قدرتی آفت کوشکست دینے کیلئے پنجاب حکومت کاصادق جذبہ اورتجربہ قابل قدرہے۔ ڈینگی کے حملے ہونے کے باوجودڈرنے کی بجائے شہریوں کاعزم صمیم قابل تحسین ہے۔خادم پنجاب میاں شہبازشریف انتہائی موثراورمنظم اندازمیں اس ڈیزاسٹر کوہینڈل کررہے ہیں،انہوں نے کسی مرحلے پرعوا م کوتنہااوربے یارومددگارنہیں چھوڑا۔خادم پنجاب میاں شہبازشریف گذشتہ کئی برسوں سے جس طرح ڈینگی پرقابوپانے کیلئے اپنامتحرک کرداراداکرہے ہیں اس نے شہریوں میں ایک خاص قسم کا جذبہ بیدارکردیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں عامرنواب خان نے مزید کہا کہ خادم پنجاب میاں شہبازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کے ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اورکارکنان ہرسطح پرشہریوں کی ویلفیئر کیلئے سرگرم ہیں۔

 شہریوں میں ڈینگی کیخلاف شعوربیدارکرنے کیلئے بعض سخت فیصلے بھی کئے جارہے ہیں یقیناان فیصلوں کی پاسداری سے اس آفت سے مستقل بنیادوں پرجان چھوٹ جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی کے حملوں سے انکار نہیں کیا جاسکتا تاہم ماضی کے مقابلے میںاس کے متاثرین کی تعدادنہ ہونے کے برابر ہے ۔امیدہے عوام صوبائی حکومت کی طرف سے ڈینگی کیخلاف اٹھائے جانیوالے اقدامات کی کامیابی کیلئے اپنابھرپورکرداراداکریں گے۔انہوں نے کہا کہ عوام نے جس زندہ دلی کے ساتھ ڈینگی کامقابلہ کیا اوراس کو شکست دی اسے فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4