اسماءالحسنیٰ فاﺅنڈیشن پاکستان کے زیر اہتما م ذکرِ حبیب ﷺ کی محفل کا اہتما م

اسماءالحسنیٰ فاﺅنڈیشن پاکستان کے زیر اہتما م ذکرِ حبیب ﷺ کی محفل کا اہتما م

لا ہور ( جنر ل رپو رٹر )اسماءالحسنیٰ فاﺅنڈیشن پاکستان کے زیر اہتما م فیصل ٹا ﺅ ن میں ذکرِ حبیب ﷺ کی محفل کا اہتما م کیا گیا محفل میں پیر شاہ محمد قادری نے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ ایسی محفلوں میں تواتر سے شرکت کرنے سے روح کا سارا میل دھل جاتا ہے، دل صاف ہو جاتا ہے کسی کا میل پہلے اتر جاتا ہے کسی کا بعد میں مگر اترتا ضرور ہے اسی طرح کی دعائیں قبول ہوتی ہیں کسی کی پہلے کسی کی مناسب وقت پر اور کسی کو آخرت میں ان دعاﺅں کا اجر ملے گا، مگر اجر ملتا ضرور ہے، کائنات کا نظام ایک ترتیب اور تسلسل سے چل رہا ہے ہر کام اپنے مقررہ وقت پر سر انجام پاتا ہے ، اللہ تعالیٰ سے مانگنے والا کبھی مایوس نہیں ہوتا اور اس کی رحمتیں دیر پا ہوتی ہیں جو لوگ غیر اللہ سے مانگتے ہیں اور غیر اللہ سے توقعات رکھتے ہیں تو ابلیس مکمل طور پربھٹکانے کیلئے اللہ تعالیٰ کی طرف سے دی گئی مہلت اور طاقت کی مدد سے فوری طور پر چھوٹے چھوٹے کام کر دیتا ہے اور مخلوق کو اللہ کے راستے سے ہٹا دیتا ہے، مگر اللہ کے بندوں کو سوچنا چاہیے کہ جلدی کا کام صرف شیطان کا ہوتا ہے ہمیں صرف اللہ پر بھروسہ رکھنا چاہیے تاکہ اللہ تعالیٰ ہماری بندگی اور اطاعت سے خوش ہو اور اس کا دیا ہوا انعام دائمی اور دیر پاہوتا ہے اور آخرت میں بھی اس کا بڑا اجر ملتا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4