یوسی 208سے چیئرمین کے امیدوار میاں محمد ارشد نے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے
لاہور( کلچرل رپورٹر) بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کے لئے گزشتہ روز امیدواروں کی بڑی تعداد نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے اس موقع پر یونین کونسل 208 کے لئے چیئرمین کے امیدوار میاں محمد ارشد نے بھی کاغذات جمع کروائے اس موقع پر کارکنوں کی ایک بہت بڑی تعداد بھی ان کے ہمراہ تھی اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف میرے لیڈر ہیں اور میری خواہش ہے کہ میں بھی ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملک و قوم کی خدمت کروں انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ میں عوام کی خدمت کروںاور اس جذبے کے تحت ہی میں اس انتخابات میں حصہ لے رہا ہوں انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ عوام کی بڑی تعداد مجھے ووٹ دیکر کامیاب کرے گی اور میں ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرونگا۔