قوانین کی خلاف ورزی پر وزیرلاائیواسٹاک سلطان ہارون کو موٹروے پرجرمانہ

قوانین کی خلاف ورزی پر وزیرلاائیواسٹاک سلطان ہارون کو موٹروے پرجرمانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


                            حسن وال(این این آئی)موٹر وے پولیس نے قوانین کی خلاف ورزی پر صوبائی وزیر وزیرلائیواسٹاک سلطان ہارون کو جرمانہ کر دیا ،صوبائی وزیر کی دھمکیوں کے باوجود چالان کی ادائیگی تک گاڑی کو روانہ نہ ہونے دیا گیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق بتایا گیاہے کہ صوبائی لائیو اسٹاک ہارون سلطان موٹر وے پرمقررہ رفتار سے تیز گاڑی چلا رہے تھے جس پر موٹر وے پولیس نے انکی گاڑی روک لی اور چالان بھرنے کے بجائے اہلکاروں کو دھمکیاں دینا شروع کردیں۔تاہم موٹروے پولیس کے اہلکار اپنے موقف پر ڈٹے رہے اوران کی گاڑی کو اس وقت تک نہیں چھوڑا جب تک انہوں نے چالان نہیں بھردیا۔ صوبائی وزیر کو خلا ف ورزی پر سات رو پے جرمانہ کی پرچی دی گئی ۔

مزید :

صفحہ اول -