موبائل فون کی بندش سے عوام کو رابطے کرنے کےلئے شدید مشکلات کا سامنا رہا

موبائل فون کی بندش سے عوام کو رابطے کرنے کےلئے شدید مشکلات کا سامنا رہا

        لاہور(سپیشل رپورٹر/سٹاف رپورٹر)حکومت کی جانب سے سیکورٹی کے پیش نظر موبائل فون کی بندش کے بعد عوام الناس نے ایک دوسرے کے ساتھ پی ٹی سی ایل ٹیلی فون نمرز اور سوشل میڈیا جن میں فیس بک ‘ ٹوئیٹر اور انٹرنیٹ شامل ہے کے زریعے رابطہ رکھا ۔تفصیل کے مطابق حکومت نے نویں اور دسویں محرم الحرام کے موقع پر سیکورٹی کے پیش نظر وزارت داخلہ کی ہدایت پر موبائل فون سروس بند کردی تھی جس کی وجہ سے عوام کو ایک دوسرے کے ساتھ رابطے کرنے کے لئے شدید مشکلات کا سامنا رہا تاہم عوام الناس ایک دوسرے کے ساتھ پی ٹی سی ایل ٹیلی فون نمرز اور سوشل میڈیا جن میں فیس بک ‘ ٹوئیٹر اور انٹرنیٹ شا مل ہے کہ زریعے رابطے میں اور اسی کے زریعے ایک دوسرے کے لئے پیغامات دیتے رہے کہ جیسے ہی نیٹ پر آئیں رابطہ کیا جائے۔

مزید : صفحہ اول