امریکہ نے نائیجیریا کی دو جہادی تنظیموں کو بلیک لسٹ کر دیا، اثاثے منجمد

امریکہ نے نائیجیریا کی دو جہادی تنظیموں کو بلیک لسٹ کر دیا، اثاثے منجمد

            واشنگٹن (اے این این) امریکہ نے نائیجیریا کی دو جہادی تنظیموں کو بلیک لسٹ کر دیا،بوکو حرام اور انصارو کے اثاثے منجمد ،شہریوں کو ان تنظیموں اور ان سے وابستہ افراد سے کسی قسم کا لین دین نہ کرنے کی ہدایت۔امریکی حکومت کی طرف سے جاری بیان میں انسدادِ دہشت گردی سے متعلق امریکی اہل کار، لیزا موناکو نے کہا ہے کہ یہ دونوں شدت پسند گروہ حالیہ برسوں کے دوران شمال مشرقی اور وسطی نائجیریا میں ہزاروں افراد کو قتل کرنے کے ذمہ دار رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ اِن گروہوں نے کلیساوئں اور مساجد پر درجنوں حملے کیے، اور ساتھ ہی ساتھ، سویلینز کو ہدف بنا کر ہلاک کرنے کی کارروائیاں جاری رکھیں۔ امریکی عہدے دار 2011 میں ابوجا میں اقوام متحدہ کی عمارت پر ہونے والے حملے کا ذمہ دار بوکو حرام کو ٹھہراتے ہیں، جس میں 21 افراد ہلاک ہوئے۔اِس اقدام کی رو سے، امریکی مالی اداروں کو اختیار مل گیا ہے کہ وہ بوکو حرام اور انصارو کو بلیک لسٹ کردیں، اور بینکوں کو اجازت ہوگی کہ وہ اِن کالعدم تنظیموں کے امریکہ میں اثاثوں کو منجمد کردیں۔

بلےک لسٹ

مزید : صفحہ اول