علی ظفر’امن کی آشا‘سے’ٹوٹل سیاپا‘میں۔ ۔ ۔

علی ظفر’امن کی آشا‘سے’ٹوٹل سیاپا‘میں۔ ۔ ۔
علی ظفر’امن کی آشا‘سے’ٹوٹل سیاپا‘میں۔ ۔ ۔

  


ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی گلوکارو اداکارعلی ظفر کی آنیوالی فلم ’امن کی آشا‘ کانام تبدیل کرکے ’ٹوٹل سیاپا‘ کردیاگیاہے ۔فلم کی کہانی امن نامی ایک مسلمان لڑکے اور آشانامی ہندولڑکی کے گردگھومتی ہے جو محبت میں مبتلاہوجاتے ہیں ۔ آشااپنے ماں باپ سے ملوانے کے لیے امن کو گھر لے جاتی ہے لیکن تمام لوگ ’کنفیوز‘ہوتے ہیں ۔ ہدایت کار پرانے نام سے شاید خوش نہیں تھے اور اُنہوں نے پنجابی زبان کا نیانام ’ٹوٹل سیاپا‘ رکھ دیاہے ۔ یادرہے کہ ایک پاکستانی میڈیا گروپ اور بھارتی اخبار مل کر ’امن کی آشا‘ کے عنوان سے ایک مہم بھی چلارہے ہیں جس پر پاکستان میں اب انگلیاں اُٹھناشروع ہوگئی ہیں ۔

مزید : تفریح