سیالکوٹ سے 15غیر قانونی افغان باشندے گرفتار

سیالکوٹ سے 15غیر قانونی افغان باشندے گرفتار

                سیالکوٹ(بیورورپورٹ) ڈسٹرکٹ پولےس آفےسر سےالکوٹ محمد گوہر نفےس کی خصوصی ہداےت پر سےالکوٹ پولیس نے مختلف مقامات سے پندرہ افغان باشندے گرفتار کرلئے ۔محرم الحرام کے موقعہ پردہشت گردی کے خطرہ کے پیش نظر پندرہ ملزمان کو کینٹ پولیس نے مختلف ہوٹلوں کی چیکنگ کے دوران حراست میں لیا اور ان ملزمان کے پاس نہ تو کوئی ویزہ موجود تھا اور نہ ہی حکومت پاکستان کی طرف سے جاری کردہ کوئی اجازت نامہ تھا ۔پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ گرفتار کئے جانےوالے ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل بھی کردیا گیا ہے جہاں ان سے پوچھ گچھ جاری ہے ۔

 گرفتار

مزید : صفحہ آخر