محرم الحرام کے با عث انتخابی عذر داریوں کی سماعت ملتوی

محرم الحرام کے با عث انتخابی عذر داریوں کی سماعت ملتوی

            کراچی (اسٹاف رپورٹر) محرم الحرام کے تعطیلات کے باعث الیکشن ٹریبونل کراچی میںانتخابی عذرداریوں کی تمام سماعت ملتوی کر دی گئی۔ہفتہ 16 نومبر کو 5 عذرادیوں کی سماعت ہوگی ۔الیکشن ٹریبونل کراچی میںہفتے کوعذرداری نمبر 21وزیراعلی سندھ کے حلقہ پی ایس 29 خیر پورمیں مسلم لیگ ( ن ) کے سید غوث علی ،صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کے حلقہ پی ایس 50کی عذرداری نمبر 14میں آزاد امیدوار حاجی خاوند بخش ،متحدہ قومی موومنٹ کے ڈاکٹر فاروق ستار کے حلقہ این اے 249 کی عذرداری نمبر 15 میں پیپلز پارٹی کے عبدالعزیز میمن ،اور پی ایس 127میں عذرداری نمبر 21 میںالطاف حسین پٹنی کی درخواستوں کی سماعت کرئے گا۔

مزید : صفحہ آخر