کراچی سمیت سندھ بھر میں موبائل فون سروس بند رہی

کراچی سمیت سندھ بھر میں موبائل فون سروس بند رہی

                کراچی (اسٹاف رپورٹر) دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں صبح سات بجے سے موبائل فون خاموش ہوگئے۔ سندھ حکومت کی سفارش پر وزارت داخلہ نے کراچی میں موبائل سروس معطل کی ہے۔جمعرات کی صبح سات بجے سے ہی کراچی میں موبائل فون خاموش ہوگئے۔ حیدرآباد،خیرپور، سیہون شریف، نواب شاہ اور لاڑکانہ میں بھی سروس معطل ہے۔

مزید : صفحہ آخر